مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام محمد قمی کو سازمان تبلیغات اسلامی کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی خاموشی کی طویل مدیریت میں سازمان تبلیغات اسلامی میں کمی اور کیفی لحاظ سے خاطر خواہ رشد و ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کی زحمات اور گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سازمان تبلیغات اسلامی کو انقلاب اسلامی کے بہترین ثمرات میں قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی معارف اور اہلبیت علیھم السلام کی سیرت کے فروغ کےسلسلے میں سازمان تبلیغات اسلامی کی اہم رسالت اور ذمہ د اری ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سازمان تبلیغات اسلامی کے نئے سربراہ محمد قمی کی صلاحیتوں اور توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آپ کی مدیریت میں سازمان تبلیغات اسلامی اپنی تمام ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئےثقافتی سطح پر اپنا اہم نقش ایفا کرےگی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سازمان تبلیغات اسلامی کے نئے سربراہ کی کامیابی اور توفیق کے لئے دعا فرمائی۔
آپ کا تبصرہ